وہاڑی: سکول گارڈ کی فائرنگ‘ مبینہ پولیس گردی کیخلاف وکلا کا احتجاج

وہاڑی: سکول گارڈ کی فائرنگ‘ مبینہ پولیس گردی کیخلاف وکلا کا احتجاج

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار کے رکن سہیل بھٹی پر سکول گارڈ کی فائرنگ اورممبر بار علی طور کے گھر پر مبینہ پولیس گردی (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء سراپا احتجاج کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا واقعات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے ممبر سہیل بھٹی پر گزشتہ روز مبینہ قاتلانہ حملہ اورممبر بار علی طور کے گھر پر مبینہ پولیس گردی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار میں مکمل ہڑتال کی گئی وکلاء کی بڑی تعداد ڈسٹرکٹ کورٹ کے سامنے جمع ہوگئی وکلاء نیکورٹ میں پولیس کا داخلہ بند کرتے ہوئے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر شہزاد انجم مترو جنرل سیکرٹری بار میاں فیصل احسان اور سابق امیدوار صدر مہر لیاقت سنپال ایڈووکیٹس نے کہا کہ ممبر بار سہیل بھٹی پر قاتلانہ حملہ کی پرزور مزمت کرتے ہیں پولیس کی جانب سے تاحال درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی جبکہ ایس ایچ او دانیوال کی ایماء پر اے ایس آئی رائے ساجد نے سینئر وکیل علی رضا طور کے گھر پر جا کر پولیس گردی کی جو کہ قابل مذمت ہے وکلاء کہ عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اگر ایس ایچ او تھانہ دانیوال مرزا رحمت علی اور دیگر مبینہ ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کی گئی اور ڈی پی او کے تبادلہ تک وکلاء احتجاج جاری رکھیں گے اس موقع پر نائب صدر محمد امین صابر بھٹی سابق صدر مہر شیر بہادر لک سئینر قانون دان عبدالخالق بھٹی سہیل احمد بھٹی سابق ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری نوازش علی گجر سابق صدور خضر حیات تارڑ شکیل احمد تارڑ سابق سیکرٹری علی اعجاز چوہدری ندیم رضا چوہدری شہزاد نواز میاں محمد غفور رائے غلام عباس علی رضا طور عمران حسین شاہ عبدالوہاب بلوچ علی چوہدری احسن چوہدری نثار جٹ نصیر احمد بھٹی ایڈووکیٹس سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول کے اساتذہ نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر احتجاجی اساتذہ عبدالروف مودودی محمد اقبال مان حبیب اللہ عرفان علی سبطین ستار محمد حنیف ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں چند شرپسند عناصر نے سکول کے سیکورٹی گارڈ کو مبینہ تشددکانشانہ بنایا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دریں اثناڈسٹرکٹ بار کے وکلاء سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے آج مورخہ 30 جنوری بروز جمعرات کو تحصیل بورے والا اور میلسی کے وکلاء مکمل ہڑتال کریں گے اور کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے ان خیالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں شہزاد انجم مترو،جنرل سیکرٹری میاں فیصل احسان نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کیوکلاء ڈسٹرکٹ بار کے سینیئر ممبر عبد الخالق بھٹی ایڈووکیٹ کے حقیقی بھتجے ممبر وہاڑی بار سہیل بھٹی ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے اور فائرنگ کی پر زور مذمت کرتے ہیں مقامی پولیس کی طرف سے عدم توجہ اور ملزمان کی عدم گرفتاری اور پولیس بالخصوص ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کے ناروا سلوک کے خلاف گذشتہ روز بھی ہڑتال کی گئی اور آج بھی ضلع بھر میں کریں گے بار اور احاطہ عدالت میں پولیس کے داخلے پر بھی پابندی ہو گی، ایس ایچ او دانیوال مرزا رحمت کے خلاف مقدمہ درج ہونے اور ڈی پی او وہاڑی کے ٹرانسفر تک ہڑتال جاری رہے گی۔

ہڑتال

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر