قائم مقام صدر صادق سنجرانی سمیت مختلف سیاسی شخصیات کی ملک رفیق رجوانہ سے ملاقات‘ اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار مرحومہ کی آج 10بجے شاہی عید گاہ خانیوال روڈ پر قل خوانی‘ انتظامات مکمل‘ سکیورٹی ہائی الرٹ

قائم مقام صدر صادق سنجرانی سمیت مختلف سیاسی شخصیات کی ملک رفیق رجوانہ سے ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی اہلیہ مرحومہ کی(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

قل خوانی آج 30جنوری بروز جمعرات ٹھیک دس بجے شاہی عید گاہ خانیوال روڈ پر ہو گی جبکہ دعا گیارہ بجے ہو گی قل خوانی میں شرکت کیلئے اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے۔دریں اثنا سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی اہلیہ مرحومہ کی فاتحہ خوانی کے لئے گذشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اس ضمن میں چیئرمین سینیٹ وقائم مقام صدر پاکستان صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والہ، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی، ایم این اے ذوالفقار بھٹی، سینیٹر محسن عزیز، سینیٹر سجاد طوری، سینیٹر کبیر احمد، ملک حفیظ رجوانہ، خواجہ اقبال مسعود، خواجہ محسن مسعود، ملک اقبال رجوانہ، ملک عبد القادر رجوانہ، میاں فیصل مختار، ملک فیض رسول رجوانہ،ملک افضل آرائیں،سابق ایم پی اے بہاولنگر رانا عبد الرؤف، چوہدری علی اکرم، سابق چیئرمین ضلع جھنگ بابر سیال، سابق چیئرمین وہاڑی ساجد مہدی، سابق وفاقی وزیر حاجی سکندر بوسن، سابق صوبائی وزیر سعید منہیس،مجاہد علی شاہ، شیخ طارق رشید،ملک عبد الغفار ڈوگر،میاں غلام حسین شاہد(صدر یوتھ ونگ پنجاب) سابق ناظم شیر شاہ ٹاؤن حاجی مشتاق انصاری، ڈاکٹر ملک اشتیاق رجوانہ، ملک اعجاز رجوانہ، اسحاق رجوانہ، احمد رجوانہ، فیض رجوانہ، عبد الوحید رجوانہ، اشفاق نصیر رجوانہ، اعجاز نصیر رجوانہ، میاں حمزہ کرامت ڈوگر (چیئرمین پنجاب یوتھ کونسل) طلال صدیقی، عبد الرحمان رجوانہ، زنیر رجوانہ، ملک عاشق علی شجرا، عمر فاروق بھٹی، چوہدری حمزہ طاہر، ساجد گجر، عثمان خان بابر، رانا تیمور، مصطفی بھٹی، ناصر کمبوہ، عاصم بھٹی، راؤ ابرار احمد، شبیر چوہان، سردار ملازم حسین، طارق امیر عباسی، رانا زیشان، رفیق کریمی، ملک ناظر آرائیں،ملک سعید بھٹی، ملک طارق شجرا، ڈاکٹر شہزاد مغل، بیرسٹر سلمان قریشی ودیگر نے ان کی رہائش گاہ پر جاکر مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مسلم لیگ نون کی ضلعی صدر ڈاکٹر حمید خانم سیکرٹری انفارمیشن فریال چودھری نے گزشتہ روز سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ اور ملک آصف رفیق رجوانہ کی والدہ کیایصال ثواب کے لئے ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات بلند ہونے کے لیے دعا بھی کی اس موقع پر ڈاکٹر حمیدہ خانم نے سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مرحومہ ایک دلیر اور بہادر خواتین تھیں اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں جگہ دیں۔

قل خوانی

مزید : ملتان صفحہ آخر