جنوبی پنجاب صوبے کا حکومتی وعدہ صرف نعرہ‘ عملی کام زیرو‘ مخدوم احمد محمود
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا حکومتی وعدہ جھانسہ نکلا، یوٹرن سٹار نے قوم کو کڑے امتحان میں ڈال دیا ہے بدترین مہنگائی کے باعث پھیلنے والی غربت جرائم کو جنم دے رہی ہے نا کافی سہولیات اور بھوک سے تنگ غریب خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
کے ضلعی جنرل سیکرٹری جہانزیب چودھری کی رہائشگاہ پر پارٹی راہنماؤں اور جیالوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبے کی وعدہ خلافی کر کے عمران خان جنوبی پنجاب کے عوام سے نا انصافی کر رہے ہیں قوم یوٹرن سٹار کو پویلین میں واپس بھیجنے کی تیاری کر چکی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر چودھری جاوید اکبر ڈھلوں ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ، جہانزیب چودھری، ایم پی اے غفنضر لنگاہ، مرزا امین ایڈووکیٹ، فیاض خان، فضل سلیمی، سابق ایم پی اے احمد سعید قاضی، ودیگر بھی موجود تھے مخدوم احمد محمود نے پارٹی راہنماؤں کو بلدیاتی انتخابات کی مکمل تیاری کرنے کی ہدائیت کی جہانزیب چودھری نے کہا کہ حکومتی ممبران اسمبلی اور منتخب نمائندے عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں
مخدوم احمد