محکمہ توانائی‘ سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ

محکمہ توانائی‘ سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ

  



ملتان(نیوز رپورٹر)وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت محکمہ توانائی میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی ارم بخاری، سیکرٹری توانائی کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر اور ذیلی اداروں کے سربراہان کی شرکت نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ توانائی میں جاری سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال محکمہ توانائی میں ستائیس سالانہ ترقیاتی (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

منصوبوں پر کام جاری ہے۔ان مبصوبوں کے لیے 6 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ اس بجٹ کا ساٹھ فیصد خرچ کیا جا چکا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا آئندہ مالی سال بجٹ میں گیارہ ترقیاتی منصوبے پر کام شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ان منصوبوں میں سولر، بائیو گیس اور ہائیڈرو کے منی پاور پراجیکٹس کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ان تمام ترقیاتی منصوبوں کا مقصد سستی اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹر اختر ملک نے بتایا کہ گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تمام سرکاری دفاتر میں بجلی کی بچت والی مصنوعات لگائی جارہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ وہ گھروں اور نجی دفاتر میں انرجی ایفی شنٹ اے سی، پنکھے، بلب اور دیگر مصنوعات استعمال کریں تاکہ بجلی کی کھپت کو کم سے کم کیا جا سکے۔

اختر ملک

مزید : ملتان صفحہ آخر