گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیزمواد سے اڑانے پر 4دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ
ملتان(وقائع نگار)رحیم یارخان میں سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے پر یپرکالعدم تنظیم کے چار دہشتگردوں کیخلاف سی ٹی ڈی ملتان نے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے معلوم ہواہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے ایف آئی آر ڈپٹی چیف انجینئر ٹرانسمیشن سوئی گیس رحیم یار خان محمد یوسف کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دو روز قبل موضع احمد آباد (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)
میں گشت کررہے تھے۔ تو دیکھا کہ چار افراد 30انچ قطر گیس پائپ لائن پر گڑھا کھود کر بارود لگارہے تھے ہماری گاڑی کو دیکھ کر ملزمان بیلچہ چھوڑ کر قریبی کماد کی فصلوں میں بھاگ گئے۔تاہم ملزمان کے بھاگتے ہوئے دو افراد کالعدم تنظیم بی آر اے کمانڈرریگی، کمانڈرچاند ودیگر 2نامعلوم افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا جنہوں نے سربراہ بی آراے براہمداغ بگٹی کی ایما پر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا،جس پر سی ٹی ڈی ملتان نے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے
مقدمہ