جنرل بس سٹینڈ ملتان‘ مسجد سیل کرنے پر صورتحال کشیدہ‘ علماء کا احتجاج

جنرل بس سٹینڈ ملتان‘ مسجد سیل کرنے پر صورتحال کشیدہ‘ علماء کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی، سید طاہر سعید کاظمی، محمد ایوب مغل نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بلاجواز جنرل بس اسٹینڈ پر واقع جامع مسجد کو سربمہر کردیا ہے جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہے۔ ہم یہ برداشت نہیں کرسکتے کہ مسجد کو سیل کیا جائے۔ فوری طور پر مسجد کو ڈی سیل کیا جائے، ہمیں (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اہلسنت کی تمام تنظیموں کے نمائندہ علماء کرام مطالبہ کرتے ہیں، مسجد کو نمازیوں کے لئے کھولا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ علامہ سید ارشد سعید کاظمی جنرل بس اسٹینڈ کی مسجد میں معمول کے مطابق جمعۃ المبارک کا خطبہ دیں گے اور نماز پڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد میں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا اور نہ ہی کسی نے درخواست دی ہے۔ سابق میئر کارپوریشن غلام قاسم خان خاکوانی نے جنرل بس اسٹینڈ پر مسجد تعمیر کروائی۔ غزالی زماں نے مسجد کا افتتاح کیا اس وقت سے علامہ سید ارشد سعید کاظمی نماز جمعہ پڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کا سابقہ نظام بحال کیا جائے اگر مقدمات درج کئے گئے ہیں تو خارج کئے جائیں۔ اس موقع پر مفتی عثمان پسروری، پیر رمضان فیضی، قاری خادم حسین سعیدی، مولانا قاری رمضان چشتی، مولانا عزیزالرحمٰن، مولانا عبدالعزیز سیفی، قاری فیض بخش رضوی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
احتجاج