بستی خداداد‘ کم عمر بچیوں سے زبردستی شادی کا معاملہ دلہن‘ دلہن کے والد سمیت 40سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ‘ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

بستی خداداد‘ کم عمر بچیوں سے زبردستی شادی کا معاملہ دلہن‘ دلہن کے والد سمیت ...

  



ملتان (وقا ئع نگار) تھانہ کینٹ کے علاقے بستی خداداد میں کم عمر بچیوں سے زبردستی شادی کے معاملہ پرمقامی پولیس نے دلہا اور(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

دلہن کے والد سمیت چالیس سے زائد افراد کے خلاف چائلڈ میرج ایکٹ۔توڑ پھوڑ اور چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ تھانہ کینٹ کے علاقے بستی خدا داد میں 45 سالہ فیصل کا دس سالہ فائزہ سے جبکہ 37 احسن کا 12 سالہ طیبہ کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔بچیوں کی گزشتہ روز بارات تھی۔اطلاع پاکر کینٹ پولیس نے بارات پر چھاپہ مارا۔ دلہا اور دلہن آپس میں ماموں زاد ہیں۔چھاپے کے دوران احسن کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ فیصل موقع سے فرار ہو گیا۔جس پر پولیس نے گزشتہ رات کو لڑکے اور لڑکیوں کے والد سمیت چالیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

چھاپے

مزید : ملتان صفحہ آخر