2020‘ ریجن بھر میں 4لاکھ 72ہزار نادہندگان سے 1ارب 16کروڑ روپے کی ریکوری

2020‘ ریجن بھر میں 4لاکھ 72ہزار نادہندگان سے 1ارب 16کروڑ روپے کی ریکوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) (میپکو) نے ریکوری مہم میں جنوری2020ء کے دوران ریجن بھر میں 4لاکھ 72 ہزار 739رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

سے ایک ارب 16 کروڑروپے وصول کرلئے۔7کروڑ44لاکھ روپے ادانہ کرنے والے 6ہزار901ڈیفالٹرزکے کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔وزارت توانائی(پاورڈویڑن) کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئر طاہر محمودکی زیر نگرانی سپریٹنڈنگ انجینئر زکی سربراہی میں ایکسین، ایس ڈی اوز اور سٹاف پر مشتمل ٹیموں کی جانب سے فیلڈ میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ میپکو ملتان سرکل نے93ہزار636رننگ اور مستقل نادہندہ صارفین سے 24 کروڑ85لاکھ روپے وصول کئے جبکہ بلز، واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے والے1196صارفین کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔ڈیرہ غازی خان سرکل نے19ہزار505رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے4کروڑ49لاکھ روپے وصول جبکہ 658صارفین کے کنکشنز منقطع کئے۔ وہاڑی سرکل نے74ہزار379ڈیفالٹرز سے 14کروڑ77لاکھ روپے وصول جبکہ 368صارفین کے کنکشنز منقطع کئے۔بہاولپور سرکل نے47ہزار281ڈیفالٹرز سے11کروڑ85لاکھ روپے وصول جبکہ 1213ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کئے۔ساہیوال سرکل نے26ہزار230ڈیفالٹرز سے 7کروڑ98لاکھ روپے وصول جبکہ286کنکشنز منقطع کئے۔رحیم یار خان سرکل نے53ہزار109ڈیفالٹرز سے 15کروڑ52لاکھ روپے وصول جبکہ 1336صارفین کے کنکشنز منقطع کئے۔ مظفرگڑھ سرکل نے 73ہزار637نادہندگان سے17 کروڑ16لاکھ روپے وصول اور930کنکشنز منقطع کئے۔ بہاولنگر سرکل نے53ہزار899صارفین سے25 کروڑ53لاکھ روپے وصول اور355کنکشنز منقطع کئے۔ خانیوال سرکل نے 37ہزار964رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے9کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے جبکہ 559ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کئے۔
ریکوری