سہولیات خواب‘ سرکاری ملازمین صحت کارڈ استعمال کرنے سے قاصر

سہولیات خواب‘ سرکاری ملازمین صحت کارڈ استعمال کرنے سے قاصر

  



ملتان (نیوز رپورٹر) حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو صحت کارڈ دینے کے باوجود وہ علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہیں۔ حکومت کی جانب سے تاحال صحت کی سہولت کے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

باوجود فنڈز کی عدم فراہمی ہے جس کی وجہ سے ملازمین صحت کارڈ کو استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کسٹم، اینٹی سمگلنگ، کسٹم انٹیلی جنس، ان لینڈ ریونیو، انکم ٹیکس سمیت ملازمین کو حکومت کی طرف سے صحت کارڈ جاری کئے گئے ہیں لیکن علاج کے لئے تاحال فنڈز جاری نہ کئے ہیں جس کی وجہ سے علاج کے لئے جانے والوں کو کہا جاتا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں اس سہولت کے حاصل کرنے کے لئے فنڈز نہ ہیں۔ حکومت اس سہولت کے لئے فوری طور پر فنڈز مہیا کرے تاکہ ملازمین اس سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

قاصر

مزید : ملتان صفحہ آخر