سیل ریکارڈ نہ رکھنے والے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو بھاری جرمانوں کا فیصلہ
ملتان (نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے احکامات پر ریجنل ٹیکس آفس ملتان نے شہر کے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کی سیل کا ریکارڈ رکھنے کے لئے خود کار نظام کو لنک نہ کرنے والوں کو 10لاکھ روپے جرمانہ کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے معلوم ہواہے کہ ایف بی آر نے ملتان سمیت ملک بھر(بقیہ نمبر55صفحہ7پر)
کے تمام بڑے ریٹیلرز کی سیل کو درست انداز میں ریکارڈ کرنے کے لئے فروخت کا ریکارڈ پوائنٹ آف سیل سے منسلک کررہاہے،پوائنٹ آف سیل کا ریکارڈ ایف بی آر سے منسلک کرنیوالے ڈیپارٹمنٹل سٹورز 17 فیصد کی بجائے 14 فیصد سیلز ٹیکس کٹوتی کی جائے گی، اس ضمن میں ملتان میں ریجنل ٹیکس آفس کی جانب سے گلگشت، کینٹ، حسین آگاہی سمیت دیگر علاقوں میں واقع 35 بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر پوائنٹ آف سیل سسٹم لگادیا ہے مذکورہ خودکار نظام ایف بی آر سے منسلک ہوگا،تمام بڑے ریٹیلرز اس نظام کے ساتھ خود کو منسلک کر نے کے پابند ہوں گے،ملتان میں پہلے مرحلے میں 300 بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو خودکار پی او ایس نظام سے منسلک کیا جائیگا نیا خودکار نظام ریٹیلرز کیلئے بہت فائدہ مند ہو گا جس سے 3فیصد سیلز ٹیکس میں رعایت مل سکے گی،اس خودکار نظام کے تحت ریٹیلرز کو ایف بی آر حکام سے کوئی رابطہ نہیں رکھنا پڑے گا بلکہ سیل آف پوائنٹ خود ڈیپارٹمنٹل سٹورز کا ریکارڈ رکھے گی، تاہم پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک نہ کرنے کی صورت میں ایف بی آر کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا اور ریٹیلرز اس جرمانہ کیخلاف اپیل نہیں کرسکیں گے۔
جرمانے