بھٹہ مزدورجھلس کر جاں بحق مختلف شہروں میں حادثے 6افراد جاں بحق

بھٹہ مزدورجھلس کر جاں بحق مختلف شہروں میں حادثے 6افراد جاں بحق

  



ہارون آباد‘ کبیروالا‘ خانیوال‘ رحیم یار خان‘ لودھراں (نامہ نگار، نمائندگان پاکستان) مختلف واقعات میں 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہارون آباد میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق جبکہ 5افراد سے زائد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا پہلا حادثہ ہارون آباد کے نواحی علاقہ ڈونگہ بونگہ کے قریب پیش آیا جہاں پر ہارون آباد سے فیصل آباد جانے والی نجی کمپنی کی تیز رفتار مسافر بس موڑ پر سامنے سے آتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں (بقیہ نمبر59صفحہ7پر)

کو بجاتے ہوئے بے قابو ہوکر نزدیکی پول سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے باعث 2 موٹر سائیکل سوار بس کے نیچے دب جانے کے باعث جاں بحق ہو گئے، دونوں جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت اسلم اور اسماعیل کے ناموں سے ہوئی جو محنت مزدوری کے سلسلہ میں فیصل آباد سے یہاں آئے ہوئے تھے، جبکہ بس اُلٹنے سے پانچ سے زائد مسافر بھی شدید زخمی ہو ئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اسی طرح ٹریفک کا دوسرا حادثہ ہارون آباد فورٹ عباس روڈ پر نواحی علاقہ شہباز والہ کے قریب پیش آیا جہاں پر اچانک فنی خرابی کے باعث ٹریکٹر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سوکھی نہر نائن آر میں گر گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمد وقاص ٹریکٹر کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا، دونوں حادثوں کی اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔ گزشتہ شب نواحی موضع کو ہی والا کے رہائشی یو نین کو نسل کو ہی والا کے رکن محمد اقبال کا چو بیس سالہ بیٹا عبدالرؤف کا رنمبریLEC/4965 پرتین دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کبیروالا شہر آرہا تھا کہ پنج کسی کے نزدیک کا ر کے اچانک بریک فیل ہو جانے کےء باعث کا ر بے قابو ہو تے سامنے سے آنیوالے ٹرک نمبریRIH/185 سے ٹکر اگئی، حادثہ میں میں عبدالر ؤف زخموں کی تاب نہ لاتے خا لق حقیقی سے جاملا، جب کہ حادثہ میں تینوں ساتھی زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیاک، حادثے کے شکار عبدالرؤف کی نماز جناہ انکے آبائی گاؤں کو ہی والہ میں اداکردی گئی جس میں اراکین یو نسین کونسل، تاجروں سمیت ہرمکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت، صدر پو لیس نے گاڑیوں کو تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے۔ ٹریفک حادثات‘50سالہ شخص موقع پر جاں بحق‘ کمسن بچی ہسپتال میں چل بسی پہلا ٹریفک کاپہلاحادثہ فیروزہ کے رہائشی50سالہ ساجد علی کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹر سائیکل پرسوارہوکر کام کے سلسلہ میں جارہا تھاکہ تیز رفتار آئل ٹینکر نے بے قابوہوکرروند ڈالا جس کے نتیجہ میں سجاد علی موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ دوسرا حادثہ خان بیلہ کی رہائشی 2سالہ کمسن آمنہ بی بی کے ساتھ پیش آیا جو گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے بے قابو ہوکر ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود کمسن آمنہ بی بی سر پرلگنے والی گہری ضرب کے باعث جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے56افراد جن میں علامہ اقبال ٹاؤن کی رہائشی28سالہ صالحہ بی بی‘ بستی امانت علی کی68سالہ نذر بی بی‘ صادق آباد کارہائشی37سالہ فرحان علی‘ 18سالہ محمدعارف‘ مکہ ٹاؤن کا 48سالہ جعفررحمن‘ اوباڑو کا 18سالہ عبدالفتح‘ تھلی چوک کا40سالہ جمیل احمد‘ گڑھی اختیارخان کا18سالہ محمدزاہد‘ اوباڑو کا15سالہ عمر شاہد‘ رکن پورکا35سالہ زاہد حسین‘ گڑمان سنگھ کا40سالہ شبیراحمد‘ ترنڈہ محمدپناہ کا25سالہ سعیداحمد‘ لیبرکالونی کا13سالہ حذیفہ اقبال‘ بابا غریب شاہ کا13سالہ ابوبکر اورچک100پی کارہائشی26سالہ معشوق علی وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بھٹہ پر کام کرتے ہوئے آگ سے جھلس کر چالیس سالہ شخص جاں بحق ریسکیو ذرائع کے مطابق جلال پور پیر والا روڈ پر حیدرا ں وال پل کے نزدیک چالیس سالہ شخص کا لو بستی نوشہرہ کوٹلا پل کا رہائشی بھٹہ پر کام کرتے ہوئے آگ سے جھلس گیا اور جاں بحق ہوگیاہے۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر