تحریک انصافیوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منائے گی،اعجاز چودھری
لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی گورننگ باڈی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ میں زیرصدارت اعجاز احمد چوہدری ہوااجلاس میں سنٹرل پنجاب کے اضلاع میں ہونے والی پارٹی کی تنظیم سازی کاتفصیلی جائزہ اورآئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سنٹرل پنجاب کے ڈویژنل ہید کوارٹرز پر 5 فروری کو یوم کشمیر بھرپور طریقے منایا جائے گا۔ لاہور اور گوجرانوالہ میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظاہروں کی قیادت صدر سنٹرل پنجاب اعجاز احمد چوہدری کریں گے۔ سنٹرل پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پرعہدیداران اور کارکنا ن کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف بڑے مظاہرو ں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ 23 فروری کو یونین اور ویلیج کونسل کے عہدیداران اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ اجلاس میں علی امتیاز وڑئچ، عامرگجر، عثمان سعید بسراء، شبیرسیال، ندیم قادر بھنڈر، میجر (ر) غلام سرور، حافظ عبیداللہ نے شرکت کی۔علاوہ ازیں پارٹی سیکرٹریٹ میں حلقہ این اے 133 کی پارٹی خواتین رہنماؤں نے صدر سنٹرل پنجاب اعجاز احمد چوہدری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی اور عوامی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ خواتین کو پارٹی کے سطح پر بھرپور نمائندگی دی ہے۔ خواتین کا ملکی ترقی اور خوشحالی اورپارٹی کی کامیابی میں بھی کلیدی کردار ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے پارٹی کی خواتین آگے بڑھ کر رول اداکریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر مصباح ظفر، روبینہ شاہین، حمیرا حنان، ارم شہزادی، تنزیلہ عمران، کومل صابر، سمیرا عابد، غزالہ چوہدری،عائشہ خالدسمیت دیگر خواتین رہنماء بھی موجود تھیں۔
اعجاز چودھری