بھارت کا بھیانک چہرہ پوری دنیا کے سامنے آگیا،قاری زوار بہادر

بھارت کا بھیانک چہرہ پوری دنیا کے سامنے آگیا،قاری زوار بہادر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے گلبرگ میں علماء اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کیا۔اجلاس میں حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین، رشید احمد رضوی،قاری خلیل مہروی، مفتی جمیل رضوی،ایم اے مہر،مولانا محمد سلیم اعوان،مولانا محمد نعیم قادری،مولانا شبیر حسین فریدی، مولانا حاجی شوکت علی،قاری لیاقت علی رضوی،مولانا سرفراز قادری،قاری وسیم شہزاد قادری کے علاوہ علماء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔علامہ قاری زوار بہادر نے کہا کہ بھارت کا بھیانک چہرہ پوری دنیا کے سامنے آگیا ہے کشمیری مسلمان 6ماہ سے مسلسل کرفیو اور اشیائے خوردنوش کی کمی کا شکار ہیں عالمی ضمیر مردہ ہو چکا،حکومت پاکستان ان مسلمانوں کی زندگیاں بچانے کے جلد از جلد اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے اس وقت بھارتی اورکشمیری مسلمانوں کو زندہ در گور کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے پورے بھارت میں شہریت کے قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے اور یہ سب کچھ میڈیا اورسوشل میڈیاسے بھی اوجھل رکھا جا رہا ہے انہوں نے کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے لڑی جانے والی جنگ کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں انہوں نے قربانیوں کی ایک عظیم داستان رقم کی ہے بدر اور کربلا کے مجاہدوں اور غازیوں کی یاد تازہ کردی ہے دنیا کی کوئی طاقت ان کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1