مانیٹری پالیسی نے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا،جواد احمد

مانیٹری پالیسی نے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا،جواد احمد

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی نے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اس رپوٹ کے مطابق اس سال بھی مہنگائی میں اضافہ اور پیداوار میں کمی آئے گی جبکہ پہلے ہی،بدترین معاشی صورتحال اور بحرانوں نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں اپنی گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر روز ٹیلی ویزن پر بیٹھ کر سارے جہاں کو چور کہنے والے شیخ رشید کے محکمے کو ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کرپٹ قرار دیدیا ہے جو ہمارے موقف کی جیت ہے

جواد احمد

مزید : میٹروپولیٹن 1