اے سی شالیمار کا دورہ مرکز صحت

اے سی شالیمار کا دورہ مرکز صحت

  



لاہور(جنرل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے بی ایچ یو ڈوگرائے کلاں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بی ایچ یو میں ملازمین کی حاضری، ادویات کے سٹاک، ادویات کی فوری فراہمی، ڈسپنسری اوربی ایچ یو میں لیبر روم، ایمرجنسی روم، بیڈ شیٹس کو بھی چیک کیا۔

انہوں نے بی ایچ یو میں آئے ہوئے مریضوں سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیااورمریضوں نے تسلی بخش جواب دیے۔بی ایچ یو میں ماہانہ 3000 مریض او پی ڈی میں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1