پاک فوج نے پاکستان کو سیاحت کیلئے محفوظ ملک بنایا،پروفیسر ساجد رشید
لاہور (پ ر) پنجاب یونیورسٹی آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیاحت کیلئے محفوظ ملک بنانے میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ’پاکستان سیاحت کے لئے بہترین ملک‘ کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین واٹر، انوائرنمنٹ اور ٹورازم مسعود علی خان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر کراس روٹ انٹرنیشنل بائیکرز کلب مکرم ترین، فیکلٹی ممبران اورطلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹرساجد رشید نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے اعتبار سے بہترین ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں طلباء کوملک میں بین الاقوامی ٹورازم کے حوالے سے تربیت دی جاتی ہے۔مسعود علی خان نے کہا کہ ملک میں سیاحت کی ترقی کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے مزید فنڈنگ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اکیڈیما اورحکومتی اداروں کومل کر سیاحت کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے۔ مکرم ترین نے پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے بہترین تقریب کے انعقاد پر کالج انتظامیہ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ملک میں سیاحت کو فروغ دینے سے معیشت میں بہتری اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ سیمینار میں پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے طلباء کی طرف سے ملک میں ٹورازم کے فروغ،پاک فوج اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈاکیومینٹریز دکھائی گئیں۔