وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے،جمشید چیمہ

وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے،جمشید چیمہ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ منفی پراپیگنڈے اور سازشوں کے باوجود پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے، اگر سابقہ حکمرانوں کے کرپشن سے لتھڑے ہوئے نظام کو تقویت دی گئی تو پاکستان اور عوام کبھی ترقی نہیں کر سکیں گے۔، حکومت نے زراعت کی ترقی کیلئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں جس سے دوسرے شعبے بھی عروج حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کسانوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سے ہر شعبے میں استحکام آرہا ہے، آج پاکستانی روپیہ مصنوعی طریقے سے نہیں بلکہ حقیقت میں مستحکم ہے جس کے معیشت پر بہترین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر منفی پراپیگنڈے کے ذریعے حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں انہیں سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا،پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس رفتار کو تیز کیا جارہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1