جماعت اسلامی کے مہنگائی کے خلاف پریس کانفرنس آج ہو گی

جماعت اسلامی کے مہنگائی کے خلاف پریس کانفرنس آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد آج پریس کلب لاہور میں ضلعی قائدین کے ہمراہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف یکم فروری سے شروع ہونے والی مہم اور 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری،ملک شاہد اسلم، اطہر بلال، افتخار احمد چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد، عبدالعزیز عابد، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف کے ہمراہ ہوں گے۔