حکومتی نااہلی سے ملک کنگال ہو گیا،صاحبزادہ حامد رضا

حکومتی نااہلی سے ملک کنگال ہو گیا،صاحبزادہ حامد رضا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے ملک کنگال اور عوام بدحال ہو گئی ہے۔ حکومت سیاست بازی چھوڑ کر عوام کے مسائل پر توجہ دے۔ عمران خان جس مافیا کی بات کرتا ہے وہ ان کے آس پاس موجود ہے۔ حکومتی جماعت کے اندرونی انتشار سے ملکی معاملات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ وزراء نہیں پالیسیاں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کی بے بسی اور حکام کی بے حسی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ فروری اور مارچ حکومت کے لئے بھاری ثابت ہو سکتے ہیں۔ مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو عوامی غصہ طوفان بن سکتا ہے۔ آٹے کا بحران عوام پر قیامت ڈھا رہا ہے۔ حج پیکج میں اضافہ ناقابل قبول ہے۔ حکومت حج کو مہنگا کرنے سے باز رہے۔ عثمان بزدار پنجاب کو چلانے کی اہلیت نہیں رکھتا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کے بہانے زیادہ دیر نہیں چل سکتے۔ عمران خان کی طرف سے عوام کو دکھائے گئے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے۔ حکومتی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1