تین ماہ کے دوران 41کڑوڑ 32لاکھ کی سرکاری اراضی وگزار

تین ماہ کے دوران 41کڑوڑ 32لاکھ کی سرکاری اراضی وگزار

  



لاہور (عامر بٹ سے)ضلعی انتظامیہ کی تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی،ر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے تین ماہ میں 41کروڑ 32 لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی اراضی واگزار کروائی سب سے زیادہ اراضی دسمبر 2019 میں 19کروڑ95 لاکھ روپے کی واگزار کروائی گئی جبکہ نومبر 2019 میں 14 کروڑ 76 لاکھ روپے کی اور اکتوبر میں 6 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے کی اراضی واگزار کروائی گئی اس کے علاوہ تین ماہ میں 4کروڑ 81 لاکھ 13 ہزار 713 روپے کا ریونیو اکٹھا کیا جبکہ اکتوبر 2019 سے دسمبر 2019 تک 282 کیسز کا فیصلہ کیا گیااسطرح 21 ہزار 35 میوٹیشنز کی تصدیق، 26ہزار 814 پرچہ رجسٹری پر عملدرآمد کیاگیااور 24 جمع بندیوں اور 30ہزار 78 فردیں جاری کی گئیں اس کے علاوہ کھیوٹ جاری کرنیکے 27 معاملات اور میوٹیشن جاری کرنے کے 61 معاملات حل کیے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوہئیہ نے تین ماہ میں 320کنال 2 مرلے اراضی واگزار کروائی

مزید : میٹروپولیٹن 1