ڈاکٹر زاہد اخترنے میو اور ڈاکٹر احتشام نے گنگارام کے ایم ایس کا چارج سنبھال لیا

ڈاکٹر زاہد اخترنے میو اور ڈاکٹر احتشام نے گنگارام کے ایم ایس کا چارج سنبھال ...

  



لاہور (جنرل رپورٹر) ڈاکٹر زاہد اختر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میو ہسپتال اور ڈاکٹر احتشام نے ایم ایس گنگا رام اسپتال کے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔ میو اسپتال میں تعینات کئے گئے ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میو ہسپتال ملک کا ایک تاریخی اور قدیم ہسپتال ہے اس کی نا صرف تاریخی حیثیت بحال کریں گے بلکہ مریضوں کی حقیقی خدمت گاہ بنائیں گے ڈاکٹر زاہد اختر نے مزید کہا کہ مریضوں کو ہر طرح کی مفت سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔ گنگارام ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر احتشام سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ گنگارام ہسپتال کو ایک ایسے مرکز صحت میں تبدیل کریں گے جہاں غریب مریض کو وی آئی پی کا درجہ دیں گے حساب کتاب کا نظام وضع کیا جائے گا

غریبوں کے لئے سو فیصد فری ادویات علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں گے غریبوں کے لیے مسائل پیدا کرنے والے ملازمین اور ڈاکٹروں سے حساب لیں گے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے والے ملازمین اور ڈاکٹروں کو گلے سے لگا ئیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1