تصوفاور قرآن و سنت کی تعلیمات جدا نہیں ہیں،خرم گنڈا پور

تصوفاور قرآن و سنت کی تعلیمات جدا نہیں ہیں،خرم گنڈا پور

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ تصوف اور قرآن و سنت کی تعلیمات جدا نہیں ہیں. نوجوانوں میں اعتدال،رواداری اور برداشت کے اوصاف پیدا کرنے کیلئے انہیں تصوف کا مضمون پڑھانا ہو گا۔ اولیائے کرام اسلام کی حقیقی تعلیمات کا پرتو تھے۔ وزیر اعظم پاکستان نے کچھ عرصہ قبل تصوف کو بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا جو خوش آئند ہے تاہم اس اعلان کے بعد اس پر عملدرآمد کی تاحال کوئی عملی شکل نظر نہیں آئیان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان،سید الطاف حسین شاہ،جی ایم ملک،علامہ رانا محمد ادریس،رفیق نجم ودیگر نے شرکت کی۔،جواد حامد،راجہ زاہد محمود،عارف چوہدری،فرح ناز،عرفان یوسف،علامہ میر آصف اکبر و دیگر رہنما شریک تھے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن نے سوسائٹی میں اخلاق،محبت اور رواداری پر مبنی سوچ کو فروغ دیا۔ منہاج القرآن کی قیادت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کی تشکیل ریاست مدینہ کے خدو خال پر کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1