اوپن یونیورسٹی میں سمیسٹر خزاں کی ورکشاپس آج شروع ہوں گی

اوپن یونیورسٹی میں سمیسٹر خزاں کی ورکشاپس آج شروع ہوں گی

  



لاہور(پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ریجنل کیمپس کے ڈائریکٹر احسن شکور نے کہا ہے کہ سمسٹر خزاں 2019ء کے بی ایڈ (1.5, 2.5 سالہ) پروگرام کی ورکشاپس آج شروع ہو رہی ہیں، طلبہ و طالبات کو ورکشاپ کا شیڈول ان کے دئیے گئے ایڈریس پر بذریعہ خطوط ارسال کیا جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں یہ اطلاع بذریعہ SMS بھی بھیجی جا چکی ہے۔ جن طلبہ و طالبات کو ورکشاپ کی اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہوئی، ایسے طلبہ و طالبات ورکشاپ کا شیڈول یونیورسٹی کی ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk) سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے دفتر کے فون نمبرز 042-99260025-26 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1