حکومت کی ٹھوس پالیسیوں نے مخالفین نے منفی پراپیگنڈا ناکام کر دیا،سعدیہ
لاہور(جنرل رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں نے مخالفین کے منفی پراپیگنڈے اور سازشوں کو ناکام کر دیا وزیر اعظم عمران خان سحر انگیز شخصیت نے پوری دنیا میں پاکستان کی قدر ومنزلت میں اضافہ ہوا، سابقہ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو بُری طرح متاثر کیا جبکہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سے ہر شعبہ مستحکم ہو رہا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو عناصر منفی پراپیگنڈے کے ذریعے حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں انہیں سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا ملک سے کرپشن اور فرسودہ نظام کو ختم کر کے شفافیت کو پروان چڑھایا جا رہاہے