حکومت میں بیٹھے منافع خور عناصر غریبوں کا استحصال کر رہے ہیں،عا بد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیساں غریبوں کیلئے نہیں،حکومت میں بیٹھے چند منافع خور عناصر غریب آدمی کا استحصال کر رہے ہیں پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اسکے لئے پیپلز پارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سارے جہاں کو چور چور کہنے والے شیخ رشید کے محکمے کو ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کرپٹ قرار دیدیا ہے۔
،بین الاقوامی ادارے نے کہہ دیا موجود حکومت کرپٹ ہے،موجود حکومت کی پہچان صرف بحران ہیں،عمران خان کا ہر دن پاکستان کیلئے مشکل ترین ثابت ہورہا ہے،دوسروں کو چور چور کہنے والے اپنی کارکردگی کے بارے کو عوام کو بتائیں۔