ڈریم لینڈ سکول کی تقریب تقسیم انعامات
لاہور (پ ر) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے ڈریم لینڈ انٹرنیشنل سکولز بینک سٹاپ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم نے ہمیں ایک قوم بنایا تھا۔ ہمیں مرحومیت سے نکلنا ہوگا۔ ہم 72 سال سے قوم نہیں بن سکے۔ موجودہ حکومت عمران خان کی قیادت میں فروغ تعلیم کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ا نشاء اللہ جہالت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں شیخ ارشد اٹارا، حاجی شیخ شریف اور انکی پوری ٹیم کو دلی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے انتھک محنت کرکے پنجاب میں ISO سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔
شیخ ارشد اٹار انے کہا کہ الحمد للہ میری یہ دلی خواہش تھی کہ میں بچوں کو تعلیم سے آراستہ کروں۔ میرا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوچکا ہے۔ آج ہم ایس ایم گروپ آف سکولز اور دیگر برانچز میں 13 ہزار بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ تقریب میں سردار عظیم اللہ ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان، خضر حیات گوندل، مزمل اقبال صدیقی، مرکزی صدر PSA، حاجی شیخ شریف، حافظ محمد اشرف، مبشر چوہدری، حاجی منیر، صوبائی وزیر جنگلات ملک اسد کھوکھر کے برادر ملک ریاض کھوکھر، ادریس ندیم، طلبا وطالبات، اساتذہ، والدین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر بچے اور بچیوں نے خوبصورت لباس میں ملبوس مختلف خاکے، ٹیبلو اور مختلف پروگرام پیش کرکے خوب داد حاصل کی۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا وطالبات میں مہمانانِ خصوصی اعجاز احمد چوہدری، سردارعظیم اللہ ڈپٹی اٹارنی جنرل، خضر حیات گوندل، مزمل اقبال صدیقی، حاجی شیخ شریف، ملک ریاض کھوکھر، شیخ ارشد اٹارا، حاجی منیر، حافظ اشرف اور دیگر نے انعامات تقسیم کئے جبکہ مہمانانِ خصوصی اعجاز احمد چوہدری، سردار عظیم اللہ، خضر حیات گوندل کو شیلڈز پیش کی گئیں۔