یوم یکجہتی کشمیر پرپنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی قرارداد جمع کرا دی گئی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پانچ فروری کو اسمبلی کاخصوصی اجلاس طلب کیا جائے۔پنجاب کا یہ ایوان کشمیری بھائیوں کو اظہار یکجہتی کا پیغام دے۔پنجاب کے عوام اپنے کشمیریوں بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد رنگ لائے گی۔بھارت 72سالوں سے طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دبانے میں ناکام رہا ہے۔لہذا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کریں۔اس دن اجلاس میں صرف تمام ارکان یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اظہار خیال کریں۔