کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں،احتیاطی تدابیر، وضو،صفائی بچاؤ کا ذریعہ، طبی ماہرین

    کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں،احتیاطی تدابیر، وضو،صفائی بچاؤ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)طبی ماہرین کا کہنا ہے کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، احتیاطی تدابیر اورصفائی کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، د نیا کے 11ممالک میں اب تک وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔ بچاؤ کیلئے N95ماسک موثر ہے،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ”کرونا وائرس،تشخیص اور علاج“کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ اور میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ پر و فیسر آف وائرولوجی بریگیڈیئر ریٹائرڈ وحید الزمان طارق نے کہا کرونا وائرس کی علامات نمونئے اور فلو سے ملتی جلتی ہیں۔ کرونا وائرس کے اب تک 6ہزار سے زائد کیس کنفرم ہوچکے ہیں۔یہ وائرس ایبولا وائرس سے مختلف اور شرح اموات 2فیصد تک ہے۔ ابھی تک چین میں 136افراد جان ہار چکے ہیں۔ سی فوڈ اور چکن سے وائرس کے آنے کا خدشہ بے بنیاد ہے۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کرونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔وضو اس وائرس سے بچاؤ کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔ یو ایچ ایس کے پاس آر ٹی پی سی آر کی کٹس اور ماہرین موجو ہیں۔ 5پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو تشخیص کیلئے ٹیسٹ تیار کرے گی۔بیماری کی علا مات 14دن بعد ظاہر ہوتی ہیں۔یو ایچ ایس مائیکروبیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر سدرہ سلیم نے کہا علامات میں بخار، کھانسی اور سا نس لینے میں دشواری شامل ہیں۔ لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے کمیونٹی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر فاطمہ مختار نے کہا ابھی تک عالمی ادارہ صحت نے اس وائرس کے حوالے سے کسی بھی ملک پر سفری پابندی عائد نہیں کی۔
طبی ماہرین

مزید :

صفحہ اول -