25 اہم ترین وفاقی بیورو کریٹس کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری

      25 اہم ترین وفاقی بیورو کریٹس کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی بیورو کریسی بڑے پیمانے پر افسران کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے۔وفاقی سیکریٹریز، مینیجنگ ڈائریکٹرز، چیئرمین سمیت 25 اہم ترین بیوروکریٹس شامل ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکریٹری اکنامک افیئرز ڈویڑن ڈاکٹر سید پرویز عباس 3 دسمبر،،سیکریٹری کیبنٹ ڈویڑن معروف افضل 15 اپریل،سیکریٹری مزہبی امور محمد مشتاق احمد 31 مئی، سیکرٹری آبی وسائل ڈویڑن محمد اشرف 2 اکتوبر،سیکریٹری انسانی حقوق ڈویڑن ربیعہ جویری آغا یکم دسمبر،ایڈیشنل سیکریٹری ریونیو ڈویڑن ڈاکٹر جمال یوسف 11 نومبر،ایڈیشنل سیکریٹری کمیونیکشن ڈویڑن شیر علی 2 اپریل،ایڈیشنل سیکریٹری پٹرولیم ڈویڑن ڈاکٹر تنویر احمد 16 اکتوبر،گریڈ 22 کے او ایس ڈی افسرپیر بخش جمالی 14 فروری،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہاں زیب یکم اگست،چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سہیل الطاف 27 دسمبر،تقرری کے منتظر گریڈ 22 کے شاہ رْخ نصرت 16 جولائی،او ایس ڈی گریڈ 21 محمد آصف 16 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب حکومت تعینات گریڈ 21 راحیل احمد صدیقی 29 مارچ،گریڈ 21 کے جاوید اکبر 14 ستمبر،سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 21 کے علی ممتاز 9 اکتوبر،بلوچستان حکومت میں تعینات گریڈ 21 کے سجاد احمد 16 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔او ایس ڈی گریڈ 21 کے طاہر رضا نقوی 31 مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔یڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے ڈاکٹر ناصر جاوید 14 فروری کو ریٹائر ہوں گے۔سپیشل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویڑن ڈاکٹر پرویز احمد 14 جولائی کو ریٹائر ہوں گے۔مینیجنگ ڈائریکٹر "پیپرا" فدا محمد وزیر 17 اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 او ایس ڈی رضوان میمن 6 اگست کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 محمد عابد جاوید او ایس ڈی 31 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 محمد الیاس 27 جولائی کو ریٹائر ہوں گے۔بلوچستان حکومت تعینات گریڈ 20 کے فیصل ملک 25 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے۔
وفاقی بیوروکریٹس

مزید :

صفحہ اول -