مقبوضہ کشمیر، قابض فوج کی فائرنگ سے شہید نوجوانوں کے جنازوں میں عمران خان کے نعرے

مقبوضہ کشمیر، قابض فوج کی فائرنگ سے شہید نوجوانوں کے جنازوں میں عمران خان کے ...

  



سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ضلع کولگام میں ایک نوجوان، جسے بھارتی قابض فوج نے شہید کر دیا تھا، کی نماز جنازہ کے دوران وزیراعظم عمران خان کے بلند شگاف نعرے لگنے لگے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی قابض سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کے جنازوں میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔ایسے ہی نعرے اور پاکستانی جھنڈے میں لپٹی میت کے مناظر جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں دیکھنے کو آئے جب شہید ہونے والے نوجوان شاہد احمد کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ وہ 20 روز قبل گھر سے چلے گئے تھے اور پیر کو قابض بھارتی سکیورٹی فورسز نے اننت ناگ ضلع میں نام نہاد جھڑپ کے دوران نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔خبر رساں ادارے کے مطابق برف باری کے باوجود سینکڑوں مردوں اور خواتین نے ان کے جنازے میں شرکت کی۔جنازے میں شریک کشمیری کا کہنا تھا کہ شاہد احمد نے قابض بھارتی سکیورٹی فورسز کی بار بار تفتیش اور حراست سے مجبور ہو کر ہتھیار اٹھائے۔ جبکہ ایک اور نوجوان کا کہنا تھا کہ رات کو فوج کے چھاپوں کی وجہ سے ہم ڈرے ہوئے ہیں، سہمے ہوئے ہیں۔

نعرے

مزید : صفحہ اول