کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، لاہور میں لنڈا بازار بند کروا دیا گیا

  کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، لاہور میں لنڈا بازار بند کروا دیا گیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے لنڈا بازاروں میں بھی کرونا وائرس کے خدشات منڈلانے لگے ماڈل بازار گرین ٹاؤن کا لنڈا بازار انتظامیہ کی جانب سے بند کروا دیا گیا ہے۔لنڈا بازار دکانداروں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نے لنڈا بازار کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ قرار دے کر بند کروایا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے مطابق لنڈے میں بکنے والے متعدد کپڑے باہر چائنہ سے آتے ہیں۔انتظامیہ نے خدشہ ہے ان کپڑوں کے استعمال سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے۔ماڈل بازار انتظامیہ کا کہا ہے کہ کرونا وائرس کے وجہ سے لنڈا بازار بند نہیں کروا رہے جگہ جگہ لنڈا بازار قائم ہیں جو مناسب نہیں ہیں۔انتظامیہ نے کہا کہ وہ ماڈل بازار قائم کرنا چاہتے ہیں تاہم لنڈا بازار والے کوئی اور کام کریں۔

لنڈا بازار

مزید : صفحہ اول