پنجاب اسمبلی، مہنگائی اور کشمیر ایشوپر اپوزیشن کا شدید ہنگامہ، آٹا بحران کی تحقیقات کا مطالبہ

پنجاب اسمبلی، مہنگائی اور کشمیر ایشوپر اپوزیشن کا شدید ہنگامہ، آٹا بحران کی ...

  



لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا ایوان میں شدید احتجاج‘صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے غصے میں آکر خود ہی کورام کی نشاند ہی بھی کر دی‘(ن) لیگ کے ملک احمد خان نے ایوان میں بات کر نے کی اجازت نہ ملنے پرا یوان سے احتجاجا واک آؤٹ کردیا‘اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے ”ٹیکے“کا بھی ذکر پیپلزپارٹی کے سید حسن مر تضی نے بھی ”حوریں“دیکھنے کیلئے ٹیکہ لگانے کی خواہش کا اظہار کر دیا جبکہ مسئلہ کشمیر،پرائس کنٹرول اور امن و امان پر عام بحث کے دوران اپوزیشن نے حکومت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نے آسان کاروبار کیلئے بہت کام کیا ون بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے لوگ آ رہے ہیں جبکہ (ن) لیگ کے سمیع اللہ خان نے کہا کہ ہم میاں اسلم اقبال کا چیلنج قبول کرتے ہیں حکومت کہہ رہی ہے کہ حکومت بتائے اٹھارہ ماہ میں کتنے بلین ڈالر کی انڈسٹری بند ہوئی؟ فیصل آباد میں پاورلومز بند ہوئیں اور مزدور احتجاج کررہے ہیں صوبے میں چالیس فیصد ٹریکٹر کی سیل کم ہوئی ہے۔(ن) لیگ کی ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ اسی ہزار کشمیری شہید کیاگیاہمیں متحد ہوکر کشمیر پر بات کرناہوگی،آٹا بحران پر تحقیقات ہونی چاہئے۔پوری قوم اس بحران سے متاثر ہوئی ہے پیپلزپارٹی کے سید حسن مر تضی شاہ نے کہا کہ مہنگائی سر پھاڑنے کو تیار رہتی ہے ہمیں بھی ایسا ٹیکہ لگاؤ کہ جنت حوریں نظر آنا شروع ہو جائیں۔(ن) لیگ کے ملک احمد خان ایوان میں بات کر نے کیلئے بولنا شروع ہوئے تو اس پر ڈپٹی سپیکر نے انکو کہا کہ آپ جلد ی کر یں جس پر ملک احمد خان نے کہا وزراء کو گھنٹوں بات کر نے کی اجازت ہوتی ہے ہم بولے تو ٹائم کی بات شروع کر دی جاتی ہے جسکے بعد ملک احمد خان نے احتجاج ایوان سے واک آؤٹ کر دیا جس پر اپوزیشن نے حکومت کے رویہ کے خلاف ایوان میں شدید احتجاج شروع کردیا ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر نے لگا جس پر صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے کورام کی نشاندہی کردی اور کہا کہ اپوزیشن پہلے کورام پورا کر یں جسکے بعد ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔

اجلاس

مزید : صفحہ اول