بریگزیٹ ڈیل،برطانیہ جمعہ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا

    بریگزیٹ ڈیل،برطانیہ جمعہ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت کے ساتھ بریگزیٹ ڈیل (برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے) کی توثیق کردی ہے۔بیلجیئم کے شہر برسلز میں ہونے والے یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بریگزٹ ڈیل کی حمایت میں 621 اور مخالفت میں 49 ووٹ ڈالے گئے۔بی بی سی کے مطابق بل کی منظوری کے بعد برطانیہ آئندہ جمعے کو یورپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔اس موقع پر یورپی پارلیمنٹ کے متعدد برطانوی اراکین کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ برطانیہ ایک دن دوبارہ یونین میں واپس آئے گا۔یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے اپنے خطاب میں برطانوی اراکین اور عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ یورپی یونین کو چھوڑ رہے ہیں لیکن آپ ہمیشہ یورپ کا حصہ رہیں گے۔یورپین کمیشن کی صدر اْرسلا ون کا کہنا تھا کہ بریگزٹ معاہدے کی توثیق برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئے تعلقات کی طرف پہلا قدم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ سے ہمیشہ پیار کرتے رہیں گے اور ہم کبھی بھی ایک دوسرے سے دور نہیں ہوں گے۔

برطانیہ

مزید : صفحہ اول