کوئٹہ،سیکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 شرپسند ہلاک
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 شرپسند افراد ہلاک ہوگئے۔ بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 شر پسند ہلاک ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق بلیدہ میں ناگکے مقام پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا تو مسلح شر پسند افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور شر پسند افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 شر پسند ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں شناخت کے لئے سول ہسپتال تربت منتقل کردی گئی ہیں۔
5 شرپسند افراد ہلاک