قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،شاہد خاقان، خورشید شاہ، احسن اقبال سعد رفیق کے پروڈکشن آر ڈرز جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،شاہد خاقان، خورشید شاہ، احسن اقبال سعد رفیق کے ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) جمعرات کوپارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، صدارت سپیکر قومی اسمبلی کریں گے، سپیکر قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے،سابق وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال کے پروڈکشن آرڈرز بھی جاری کردیئے،چاروں اسیر رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈرز قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے جاری کیے گئے،جب تک اجلاس جاری رہے گا مذکورہ ممبران قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے قانون سازی میں اپوزیشن کے تعاون کی وجہ سے فوراً پروڈکشن آرڈرز جاری کئے۔ذرائع نے بتایاکہ قومی اسمبلی میں گزشتہ اجلاس سے حکومت و اپوزیشن میں اہم ترین قانون سازی پر تعاون اور برف پگھلنا شروع ہوئی ہے، اسی تعاون کی وجہ سے سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آمدہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف ہدایات کی روشنی میں قانون سازی اور نیب اصلاحات بارے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے آٹا، چینی بحران اور مہنگائی کے ایشوز ایوان میں اٹھائے جائیں گے، حکومتی بنیچز کی طرف سے میاں نواز شریف کی بیماری اور ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی

مزید : صفحہ اول