کھلنڈروں سے مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے نہ معیشت بہتر،حمزہ شہباز

کھلنڈروں سے مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے نہ معیشت بہتر،حمزہ شہباز

  



لاہور(نمائندہ خصوصی، جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے معا شرے سے برداشت کا مادہ ختم ہوچکا ہے جو کسی بھی معاشرے کی تباہی کی علامت ہے، ہماری حکومت سی پیک کی شکل میں پچاس ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری لائی،اندھیروں کو روشنیوں میں بدلا،مگر اب معیشت ڈوب رہی ہے، لوگ بیروزگار ہورہے ہیں،حکومت نے ہو ش کے ناخن نہ لئے،تو وہ وقت دور نہیں جب قوم ان کا محاسبہ کرے گی،کھلنڈروں سے معیشت بہتر ہو رہی ہے نہ مہنگائی پر قابو پایا جا رہا ہے، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوش ربا اضافہ کیا جا رہا ہے، نوازشریف کے دور حکومت میں اس طرح مہنگائی نہیں تھی، غریب آدمی صبح شام حکومت کو بدعائیں دیتا ہے، جلد عوام اس حکومت سے نجات حاصل کریں گے۔گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ارکان اسمبلی، پارٹی ر ہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جو توقعات اور سبز باغ دکھائے گئے وہ بجلی و گیس بلوں کی صورت میں بم بن کر بر س رہے ہیں،ہر چیز کا منطقی انجام ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی سی پیک کی مخالفت کرتی تھی اور آج نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگاتی ہے، ا نہو ں نے کہا عوام پر ٹیکس، گیس بجلی ریٹ میں اضافہ کرکے عوام کی زندگی میں قیامت برپاکر دی ہے۔موجودہ حکمران ایک بات پھر ملک کو اند ھیر وں کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ اول