افغانستان سے 2مارٹر گولے فائر، کوئی شہری زخمی نہیں ہوا،طور خم سرحد بندکر دی: دفتر خارجہ

    افغانستان سے 2مارٹر گولے فائر، کوئی شہری زخمی نہیں ہوا،طور خم سرحد بندکر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے2 مارٹر گولے پاکستانی حدود پر فائر کئے گئے اور سیکورٹی صورتحال کے باعث طورخم بارڈر کو بند کر دیاگیا ہے۔ صورتحال بہتر ہوتے ہی طورخم گیٹ کھول دیا جائے گا بد ھ کے روز ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو صبح افغانستان سے 2 مارٹر گولے پاکستان کے سرحدی علاقے پر فائر کئے گئے جبکہ مارٹرگولوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طورخم سیکیورٹی مقاصد کیلئے بند کیاگیاہے اور اس معاملے کو افغان حکام کے ساتھ بھی اٹھایا جا رہا ہے۔ معاملات بحال ہونے کی صورت میں طور ختم گیٹ کو جلد کھول دیا جائے گا۔دوسری طرف پاکستان نے کہا ہے کہ مذاکرات اور بات چیت کے ذریعہ فلسطین کے مسئلہ کا حل چاہتے ہیں، اس کے تحت ایسی فلسطینی آزاد ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہاکہ امریکہ کی جانب سے مشرق وسطی کیلئے امن منصوبہ کے اعلان کا ہم نے جائزہ لیا ہے،، پاکستان نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی ہمیشہ حمایت کی ہے، پاکستان مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے فلسطین کے مسئلہ کے منصفانہ اور پائیدار حل کی حمایت کرتا ہے جس سے استصواب رائے سمیت فلسطینیوں کے جائز حقوق کی فراہمی یقینی ہو، ہم یہ مطالبہ پھر دہراتے ہیں کہ بین الاقوامی معیاراور 1967 سے قبل کی سرحدات کے مطابق قابل عمل، خودمختار اور ملحق سرحدات رکھنے والی فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -