پاکستان اور کینیا کے مابین سیاسی و معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

پاکستان اور کینیا کے مابین سیاسی و معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر ...

  



نیروبی (آئی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور کینیا کے مابین سیاسی و معاشی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ روابط کے فروغ کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم کراچی اور ممباسا کے مابین سسٹر سٹی بندرگاہوں کے قیام پر عمل پیرا ہیں، ہم ایسے دو ممالک کی بندرگاہوں کے ساتھ رابط قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں جن کے توسط سے ہمیں کینیا، براعظم افریقہ اور وسط ایشیا میں کارگو کی ترسیل میں سہولت میسر آ سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیروبی میں کینیا کے وزیر مواصلات /کیبنٹ سیکرٹری ٹرانسپورٹ جیمز ونینا مشاریہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مواصلات کے شعبہ میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دونوں شخصیات نے ہوائی راوبط کے فروغ کیلئے پاکستان اور کینیا کے مابین "آئر سروس ایگریمنٹ "کی ضرورت کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان، عوامی سطح پر روابط کو بڑھایا جا سکے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری /وزیر برائے مواصلات کو اپنی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے دورہ ء پاکستان کی دعوت دی۔

اتفاق

مزید : صفحہ اول