نواز شریف کا طبی معائنہ مکمل،اگلے ہفتے ہسپتال داخل کرایا جائے گا، ڈاکٹر عدنان

  نواز شریف کا طبی معائنہ مکمل،اگلے ہفتے ہسپتال داخل کرایا جائے گا، ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو آئندہ ہفتے ہسپتال داخل کرایا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا ہسپتال میں داخلے سے قبل معائنہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ ہسپتال میں نواز شریف کے دل کی شریان کی پیچیدہ بیماری کا علاج کیا جائے گا۔ این ایچ ایس کے اسپتال میں نواز شریف کی کارڈیک کیتھیٹرائزیشن انٹروینشن کی جائے گی۔
، ڈاکٹر عدنان

مزید :

صفحہ اول -