یورپی پارلیمنٹ بھارت کا اصل چہر ہ دنیاپر عیاں کریگی، فیاض چوہان

  یورپی پارلیمنٹ بھارت کا اصل چہر ہ دنیاپر عیاں کریگی، فیاض چوہان

  



لاہور (فلم رپورٹر)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیے جانے کے معاملے پرکہا ہے یورپی پارلیمنٹ میں بھارتی متنازعہ شہریت بل، مقبوضہ کشمیر میں کئی ماہ سے جاری بھارتی مظالم پر 6 قراردادوں کا پیش ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی پارلیمنٹ ان قراردادوں پر بحث کے بعد ان کو منظور کر کے بھارت کا اصل چہر ہ دنیا کے سامنے لا ئے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف وزیرِ اعظم عمران خان اور دفترِ خارجہ کی موثر سفارتکاری نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہے۔ بھارت کی اسلام اور مسلمان دشمنی آئے روز نئی حدوں کو چھو رہی ہے۔ اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اورسیکولر ریاست کہلوانے والے بھارتی چہرے کے پیچھے ایک تنگ ذہن،متعصب فاشسٹ ریاست چھپی ہے۔ مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں بھارتی ہٹلر نریندر مودی کے ظلم و جبر تلے زندگی گزار رہی ہیں۔ موجودہ حکومت وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ہر محا ذ پر کشمیر کیساتھ کھڑی ہے اور انشاء اللہ 5 فروری کو ہر پاکستانی کشمیری عوام کیساتھ اظہارِ یکجہتی کا بھرپور اظہار کرے گا۔

فیاض چوہان

مزید : صفحہ اول