پشاور بی آر ٹی منصوبہ،شوکت یوسفزئی نے نئی ڈیڈ لائن دے دی

پشاور بی آر ٹی منصوبہ،شوکت یوسفزئی نے نئی ڈیڈ لائن دے دی

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے میگا منصوبے بی آر ٹی کی تکمیل کیلئے نئی ڈیڈ لائن دے دی۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر اس بار بھی منصوبہ بروقت مکمل نہ ہوا تو کنٹریکٹر کو 50 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کا سول ورک مکمل ہو چکا ہے۔ بی آر ٹی کا کام آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ کی تعمیراتی لاگت 34 ارب روپے ہے۔ اگر منصوبے میں کرپشن ہوئی ہے تو سامنے لائی جائے۔

بی آر ٹی

مزید : صفحہ اول