چودھری نثارکی مسلم لیگ(ن) میں واپسی، نواز شریف کا دو ٹوک جواب

  چودھری نثارکی مسلم لیگ(ن) میں واپسی، نواز شریف کا دو ٹوک جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو ایک مرتبہ پھر ن لیگ میں واپس لانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں‘(ن) لیگ کے قائد نواز شریف نے چودھری نثار کو پارٹی میں واپس لانے سے صاف انکار کر دیا جبکہ شہباز شریف بھی بڑے بھائی کو منا نہ سکے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے نواز شریف اور چودھری نثار کے مشترکہ دوست بدگمانیاں دور کرنے میں سرگرم تھے اور انہوں نے نواز شریف کو پیغام پہنچایا کہ چودھری نثار نے نہ تو نئی پارٹی بنائی اور نہ ہی وہ کسی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ چودھری نثار کی واپسی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ رانا ثنااللہ سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا چودھری نثار کی شمولیت کے حوالے سے پارٹی اجلاس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔
چودھری نثار

مزید :

صفحہ اول -