درآمدات پر مال برادری کے اخراجات میں 25فیصد کمی
اسلام آباد (اے پی پی) درآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران 24.95 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے اس حوال سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2019 ء تک کے عرصہ میں درآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 573.17 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 24.95 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں درآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 716.19 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2019 ء میں درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 96.78 ملین ڈالر رہا، دسمبر 2018 ء میں درآمدات پر مال برداری کے اخراجات کے ضمن میں 117.45 ملین ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں تھیں۔واضح رہے کہ مالی سال 2018-19 ء میں درآمدات پر مال برداری کے جملہ اخراجات کا حجم 1.35 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔اسی طرح مالی سال 2017-18 ء میں درآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 1.90 ارب ڈالر رہا تھا۔