ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کا این ڈی ٹیک کے ساتھ معاہدہ

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کا این ڈی ٹیک کے ساتھ معاہدہ

  



لاہور(پ ر)پاکستان کے معروف ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک (TMB) نے ٹیمینوس کے پارٹنر NdcTech کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت بینک اپنے کور بینکنگ نظام کو اپ گریڈ کر رہا ہے۔ اس کے زریعے بینک عملیاتی مہارت حاصل کرے گا، نئی جدید مصنوعات کا فوری اجراء اور اپنے بینکنگ آپریشنز و کاروباری عوامل کو بہتر بنائے گا جو بہتر کسٹمر سروس اور پائیدار ترقی کا باعث بنے گا۔ اس ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کا مقصد لین دین کی بہتر نگرانی، جعلی سرگرمیوں پر قابو پانا اور مقررہ تقاضوں پر بروقت عمل کرنا ہے تاکہ وہ اپنے فیلڈ عملہ کو بینکاری خدمات کی ڈیجیٹل طور پر انجام دہی کے قابل بنا سکے۔ اس نظام کا نفاذ بینک کو مالیاتی جرائم سے محفوظ رکھنے اور اپنے صارفین کو بہتر انٹرفیس اور دوستانہ استمعال کا تجربہ فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔ یہ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے حصول اور پاکستانی بینکنگ انڈسٹری میں اپنی پہنچ میں اضافہ کرنے ا کا ایک اور قدم ہے۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اپنے آپریشنز میں ہمیشہ جدید ترین ٹیکنالوجی کو شامل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ اس اپ گریڈ کے ذریعے بینک جدید ترین حل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو ڈیجیٹل طور پر مضبوط معیشت میں تبدیل کرنے کے اپنے مقصد کو مزید تقویت بخشتا ہے جو زیادہ سے زیادہ مالی شمولیت اور خودمختاری کو فروغ دیتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے صدر و سی ای او محمد مدثر عاقل نے کہا کہ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک جدت کے ذریعے مارکیٹ لیڈر ہونے کے اپنے وژن پر ہمیشہ سے قائم ہے۔ ہم منفرد ڈیزائن کے حامل تجربات فراہم کر رہے ہیں جو ہمارے صارفین اور ان کی روزمرہ زندگی پر مثبت طریقے سے اثر انداز ہوتے ہیں۔ ٹیمینوس حل کے نفاذ کے لئے این ڈی سی ٹیک کے ساتھ شراکت داری ہمارے داخلی اور بیرونی عوامل کو بہتر بناتے ہوئے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی ویلیو چین کو بڑھانے کی اجازت دے گی۔ ہم عوام میں مالیاتی شمولیت لانے کے بارے میں عمومی رجحان پر عمل پیرا ہیں۔ این ڈی سی ٹیک کی صدر اور سی ای او محترمہ عمارہ مسعود نے کہا کہ بینک جو تیز ترین اور تیار منظر نامے میں ترقی کرنا چاہتے ہیں، انہیں کامیابی کے لئے مشن پر مبنی اہم ترین حل اور قابل اعتماد شراکت داروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس مارکیٹ میں ٹیمینوس کے ساتھ شراکت داری نے ہمیں بہت سی کامیابیاں حاصل کرنے میں مدد فراہم کی اور ہمیں اعتماد ہے کہ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک ہمارے صارفین کے معتبر پورٹ فولیو میں ایک اور اضافہ ہوگا۔ ہم اپنے ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ میں توسیع کا عمل جاری رکھنے اور دوسرے بینکوں کو ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیمینوس مشرق وسطیٰ و افریقہ کے منیجنگ ڈائریکٹر جین پال مرگائی نے کہا کہ بینکاری میں انضمام اور تبدیلی کے اس دلچسپ وقت کے دوران ہم ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ شراکت داری پر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ٹیمینوس کے پاس صارفین کو غیر معمولی تجربہ کی فراہمی اور پائیدار ترقی سمیت بینکنگ آپریشنز کو بہتر بنانے میں سہولت کی فراہمی کیلئے بے پناہ مہارت ہے۔ ٹیمینوس T24 ٹرانزیکٹ میں ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے پاس ایک مستقبل کا پلیٹ فارم موجود ہے جس سے وہ کاروباری نمو کو تیز کر سکتا ہے، مصنوعات کی جدت کو بڑھا سکتا ہے اور صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ پاکستان ٹیمینوس کے لئے ایک اہم بڑھتی ہوئی مارکیٹ ہے اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک ملک میں ہمارا 15 واں صارف ہے۔ ہم بینک اور اپنے پارٹنر این ڈی سی ٹیک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں کیونکہ ہم ڈیجیٹل تبدیلی اور مالیاتی شمولیت کی جانب گامزن ہیں۔

مزید : کامرس