فوڈ سکیورٹی شعبہ کی ترقی کے کئی مواقع موجود ہیں، حکام سی پیک
اسلام آباد (اے پی پی) سی پیک منصوبہ میں پاکستان کے فوڈ سکیورٹی کے شعبے کو ترقی دینے کے کئی مواقع موجود ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے دوسرے مرحلے کو پاکستان کی زرعی ترقی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی زرعی پیداواری صلاحیت اور زرعی اجناس کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے مؤثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
سی پیک کے سبب پاکستان کے نیشنل فوڈ سکیورٹی کے شعبے کی ترقی کے ساتھ ساتھ عالمی منڈی تک رسائی کے شاندار مواقع میسر آئے ہیں۔اس ضمن میں ماہرین نے مقامی سطح پر موثر اقدامات، شہر کاری کے رجحان میں کمی لانے خصوصاً ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب فورڈ سکیورٹی پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے آگہی مہم کے آغاز کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔