پیکیجز مال کڈز جنگل سفاری لاہور لے آئی

پیکیجز مال کڈز جنگل سفاری لاہور لے آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان میں خریداری کے سرکردہ مرکز پیکیجز مال لاہور نے 24جنوری سے ”کڈز جنگل سفاری“کا اعلان کیا ہے جو کہ 9فروری تک جاری رہے گی۔جنگل سفاری خاندانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں بچے اور والدین تفریح کے یکساں مواقعوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔اس ایونٹ میں ان گنت سرگرمیاں موجود ہیں جس میں چلتے پھرتے جانور،کہانیاں،origami lessons,،پینٹنگ اور ورچوئل رئیلیٹی سمیت دیگر شامل ہیں۔پیکیجز مال کے کسی بھی آؤٹ لیٹ سے 2500روپے سے زائد کی خریداری کرنے والے صارفین کو کڈز سفاری تک خاص رسائی فراہم کی جائیگی۔اس ایونٹ کا مقصد تمام اہل خانہ کو یکجا کرنا اور انہیں ایک صحت مندانہ تفریح فراہم کرنا ہے جہاں وہ ایک چھت تلے اپنے ارد گرد جانوروں کو چلتا پھرتا دیکھ کر محظوظ ہوسکیں۔پیکیجز مال کا مقصد ہے کہ بچوں کو محفوظ طریقے سے جانوروں اور ان سے متعلق تفریحی پر مبنی سرگرمیوں سے روشناس کراکے نئی نسل میں دیگرمختلف مخلوق سے متعلق شعور و آگاہی میں اضافہ فراہم کیا جائے۔پیکیجز مال لاہور کے مارکیٹنگ منیجر شہزاد انور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیکیجز مال خاندانوں کے ایک ساتھ آنے کیلئے بہترین موقع کی فراہمی کیلئے جنگل سفاری کے رجحان کو لانے میں انتہائی خوشی محسوس کرتا ہے،بچے توانائی اور جذبے سے پرجوش ہیں،موجودہ نسل کی یہ ذمہ داری ہے کہ انہیں ایک محفوظ جگہ فراہم کی جاسکے جہاں وہ خود اظہاری کے ساتھ ساتھ ایک صحت مندانہ ماحول میں ایک دوسرے سے کچھ سیکھ سکیں۔
اس شاندار تجربے کی تخلیق سے ہمارا مقصد ہے کہ ہم خاندانوں کو بچوں کے ساتھ ملوث کرکے ایک بات چیت کا ایک ایسا اسٹیج فراہم کرسکیں جہاں تفریح کے ذریعے تعلیم دی جاسکے۔ان سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پیکیجز مال نے اضافی طور پر رحمان اینڈ رحمان ڈینٹل کلینک کے اشتراک سے ”اسمائل سفاری“ مہم بھی متعارف کرائی ہے جہاں بچوں کیلئے مفت دانتوں کے چیک اپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کامقصد دانتوں کی صفائی و حفاظت اور حفظان صحت سے متعلق شعور و آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔

مزید :

کامرس -