لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پرچیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری پنجاب طلب

لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پرچیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری پنجاب طلب

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پرچیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری پنجاب کو طلب کرلیا۔حامد رضا نامی شہری کی اہلیہ نے درخواست دائر کررکھی ہے کہ اس کے خاوند کو گھر سے اٹھالیا گیا،اس بابت تھانہ ہربنس پورہ میں درخواست دائر کی گئی لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی،درخواست گزار کا کہناہے کہ پولیس معاملے سے پوری طرح آگاہ ہے کہ اس کے خاوند کو کس نے غائب کررکھاہے، عدالت کے حکم پر ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم نے پیش ہوکربتایا کہ لاپتہ حامد رضاہمارے پاس نہیں ہے،پولیس پہلے ہی حامد رضا کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کرچکی ہے،ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم کے بیان کے بعد عدالت نے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری پنجاب کو آئندہ تاریخ سماعت پر طلب کرلیا۔

لاپتہ شہری

مزید : صفحہ آخر