لاہور کی نہر کو سیوریج کے پانی سے پاک کردیا،ایم ڈی واسا

لاہور کی نہر کو سیوریج کے پانی سے پاک کردیا،ایم ڈی واسا

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)ایم ڈی واسا زاہد عزیز نے کہا ہے کہ لاہور کی نہر کو سیوریج کے پانی سے پاک کردیا گیا ہے، نہر میں جلو موڑ سے لے کر ٹھوکر نیاز بیگ تک کسی قسم کے سیوریج کا پانی نہیں پھینکا جائے گا،لاہورہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ صاف پانی کو بچانے کے لئے واٹرکمیشن نے تاریخی اقدامات کئے ہیں جس سے لاکھوں گیلن صاف پانی کو بچایاگیا،انہوں نے کہاکہ نہر کے پانی کو صاف بنانے کے منصوبہ پر کام کا آغاز جلد ہوگا،آب پاک اتھارٹی پنجاب کے تمام علاقوں میں پانی فراہم کرے گی،انہوں نے لاہور کی نہر کے حوالے سے واضح کہاکہ لاہور کی نہر کو سیوریج کے پانی سے پاک کردیا گیاہے، نہر میں ٹھوکر جلو موڑ سے لیکر ٹھوکر نیاز بیگ تک کسی قسم کے سیوریج کا پانی نہیں پھینکا جائے گا۔

ایم ڈی واسا

مزید : صفحہ آخر