پنجاب بھر میں درختوں کی کٹائی کی تفصیلات اور اعدادوشمارطلب

پنجاب بھر میں درختوں کی کٹائی کی تفصیلات اور اعدادوشمارطلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے لاہور کی نہر کے اردگرددرخت کاٹنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پنجاب بھر میں درختوں کی کٹائی کی تفصیلات اور اعدادوشمارطلب کر لئے ہیں،چیف جسٹس مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے اس سلسلے میں عمرانہ ٹوانہ کی طرف سے دائر درخواست پرسیکرٹری ماحولیات،سیکرٹری صحت،ڈی جی پی ایچ اے اوردیگر متعلقہ حکام کو آج 30جنوری کو طلب کرلیا۔فاضل جج نے قراردیا کہ نہر کے کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی،عدالت نے محکمہ ماحولیات کے لاء افسرسے استفسار کیا کہ لاہور کینال کے گرد دھڑا دھڑا درخت کاٹے گئے، محکمہ ماحولیات کیوں سویاپڑا ہے، یہ درخت کس کی اجازت سے کاٹے گئے ہیں،کنال ہیری ٹیج ایکٹ ہونے کے باوجود درخت کیسے کاٹ دیئے گئے، پی ایچ اے بھی سو رہا ہے، درخت کاٹنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
درخت،تفصیلات

مزید :

صفحہ آخر -