حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پرمزید سماعت 6 فروری تک ملتوی

حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پرمزید سماعت 6 فروری تک ملتوی

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور مسٹر جسٹس چودھری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نیب مقدمات میں مسلم لیگ (ن) کے راہنما حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پرمزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی،رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران ایک موقع پر جب حمزہ شہبا ز کے وکیل نے کہا کہ تحصیل بھوانہ میں نالہ رمضان شوگر ملز کے لئے نہیں بلکہ عوامی مفاد میں ایم این اے حاجی رحمت اللہ کی درخواست پر تعمیر کیا گیا تھا۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ صوبائی کابینہ اور صوبائی اسمبلی نے سیورج نالے کی تعمیر کی منظوری دی تھی،ا بھی تک نیب کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

ضمانت

مزید : صفحہ آخر